TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17AUG
بینگلورو، 17/ اگست:ہنی ٹریپ کے ذریعے جوان لوگ تو پھنستے ہی رہتے ہیں مگر بینگلوروکیضلع سری نگر میں ہنی ٹریپ میں پھنس کر ایک بزرگ شخص کو بھی پھنسانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جن سے 82 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے ہیں۔پولس تھانہ میں شکایت درج کئے جانے کے بعد جئے نگر پولس فوری حرکت میں آگئی اور تین ملزمین کو گرفتار کرلیاجن کی شناخت 40 سالہ رینا انپا، 30 سالہ اسنیہا اور 26 سالہ اسنیہا کے شوہر لوکیش کے طور پر کی گئی ہے۔پولس تھانہ میں شکایت درج کرتے وقت بزرگ نے بتایا تھا کہ اسی سال اپریل میں ان کے کچھ دوستوں نے انہیں انپا سے ملوایا تھا۔ ان کے دوستوں نیانہیں بتایا کہ انپا کے 5 سالہ بیٹے کو کینسر ہے۔ اس کی مدد کرنے کے لئے ان سے درخواست کی گئی تھی۔ اس کے بعد انپا ہوٹل میں ان سے ملی، بزرگ نے اسے 5000 روپے دیئے۔ اس کے بعد انپا کسی نہ کسی بہانے ان سے ملتی رہی۔ اس نے بیماری کا بہانہ کر کے ان سے کافی پیسے لے لیے۔اس نے مزید بتایا کہ انپا مجھ سے الیکٹرانک سٹی میں ہسکور گیٹ کے قریب ایک ہوٹل میں ملی۔ اسی نے اپنے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان رشتہ ہوگیا۔ ایک یا دو بار بزرگ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اس نے انہیں اپنی ایک سہیلی سے بھی ملوایا جس کا نام اسنیہا تھا۔ اسنیہا نے بھی ان سے پیسوں کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ اسی دوران انپابھی ان سے مزید رقم کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا اور نہ دینے کی صورت میں نجی ویڈیو کو لیک کرنے کی دھمکی دی۔ بعد میں اسنیہا بھی بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ رفتہ رفتہ دونوں خواتین نے میرے رشتہ داروں کو فحش ویڈیوز نہ بھیجنے پر ان سے 75 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔اور انہوں نے اپنے پروویڈنٹ فنڈ سے 82 لاکھ روپے نکالے اور اسے انپا کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروادیا۔’دونوں خواتین نے انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے یہ بات کسی کو بتائی تو وہ ان کی بیٹی کی عصمت دری کروائیں گی۔ کچھ دنوں کے بعد دونوں خواتین نے دوبارہ بزرگ سے 42 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا بزرگ نے پولس کو بتایا کہ ان کے پاس دینے کے لئے مزید پیسے نہیں تھے۔ اس لیے انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔بزرگ کی شکایت پر پولس نے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔