بارش میں دیوار گر ی، ملبے کے نیچیدب کر ایک شخص کی موت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG      

بہرائچ، 23 اگستـ :بہرائچ ضلع کے سموکھن گاؤں میں بدھ کو دیوار گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے اس کو ملبے سے باہر نکالا۔ضلع میں دو روز سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مٹی کی دیوار میں نمی داخل ہو گئی ہے۔ ماٹراتھانہ علاقہ کے سموکھن گاؤں میں بارش کی وجہ سے سنترام (40) ولد مکولال کی موت ہوگئی۔ سنترام کو مٹی میں دبا دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور مٹی کو ہٹانے کی کوشش کی، جب تک مٹی ہٹائی گئی، سنترام کی سانس رک چکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لیکھ پال نے موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا اور رپورٹ تحصیل انتظامیہ کے حوالے کر دی۔ وہیں لواحقین لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر رہے ہیں۔