TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
ہگلی23/اگست (محمد شبیب عالم) بانسبیڑیا الفروغ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اھتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی, میڈیکل اور ایل ایل بی کے شعبے میں اعلٰی ڈگری حاصل کر نے والے امیدواروں اور الفروغ ایجوکیشنل فری اردو کوچنگ سنٹر کے کامیاب طلباء وطالبات کے اعزاز میں ایک شاندار جلسہ استقبالیہ بمقام آئی ایم ہائی مدرسہ (ہائرسکنڈری) میں طاہر حسین (ریٹائر ڈبلیو ۔بی۔سی۔ایس)کی صدارت اور ڈاکٹر جمیل احمد جمیل کی نقابت انعقاد پذیر ہو ئی۔ پروگرام کا آغاز Class xii)کی طالبہ شبنم بانو نے بارگاہ رسالت مآب میں آیات مقدس کی تلاوت سے کی اس کے بعد مذکورہ مدرسہ کی طالبات نے قومی ترانہ نہایت ہی خوب صورت اندازہ میں پیش کیا، جس کو سامعین نے بحد پسند کیا۔ پروگرام کے اغراض ومقاصد مبارک علی نا ز نے پیش کیا اس کے بعد تقریری سلسلہ شروع ہوا جناب پروفیسر صدام حسین ۔ایڈووکیٹ نواب سہیل ۔ محمد ذوالفقار علی(سکریٹری آئی۔ایم۔ہائی مدرسہ ) محمد نصرالدین (ھیڈ ماسٹر بردوان گورنمنٹ ماڈل مدرسہ) غلام محمد (کاؤنسلر آئی ۔ڈی بی۔آئی ۔بنگال ۔بہار۔ اڈیسہ) اورقادر انصاری ( ڈبلیو ۔بی سی۔ایس) و دیگر علاقے کے معزز شخصیات نے بھی پر مغزانداز میں اپنی نیک مشوروں سے نوازا اخیر میں صدر جلسہ محمد طاہر حسین نے کامیاب شدہ طلبا وطالبات سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ آپ لوگوں کے لئےآخری منزل نہیں ہےابھی اور بھی کئی منزلیں طئے کرنی باقی ہےلیکن ہاں میں بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں مبارک علی ناز کا جو میرا Student بھی ہےکہ نوجوان میں تعلیمی بیداری پیدا کرنےکی کامیاب کوشش کی ہے کسی شاعرنےکیا خوب کہا ہے ۔ “عقابی روح بیدار ہوتی ہے جب جوانوں میں نظرآتی ہےانہں اپنی منزل آسمانوں میں” آپ نے کامیاب شدہ امیدواروں میں شعیب مشتاق (I.IT) شائستہ ناز (L.L.B)نفیس احمد(N.E.E.T) شائستہ زریں (MBBS) آشنا پروین (N.E.E.T) عاطقہ خورشید(N.E.E.T) نہال رحمان (W.B.S.E.D.C.L) شبیر احمد (W.B.S.E.D.C.L۔ محمد گلزار (W.B.P) محمد صابر احمد (Railway)کو اور ترقی کرنے کی دعائیں دی اس کے بعد تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا اور دعاؤں کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔