باہمی تنازعہ پر سہسرام میں ہوئی فائرنگ میں ایک نوجوان ہوا جاں بحق، ایک شدید زخمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 AUG

   سہسرام  ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​نگر تھانہ علاقہ کے عالم گنج علاقہ میں آج کی گزری شب باہمی تنازعہ میں ہوئی فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ گولی لگنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو وہاں موجود لوگ صدر اسپتال سہسرام لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ایک کو مردہ قرار دیدیا جبکہ دوسرا زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج کیلئے ریفر کر دیا گیا ۔ متوفی نوجوان محمد۔ افروز عالم عرف چیکو عمر 22 سال سہسرام محلہ پٹھان ٹولی محلہ کے باشندہ نسیم راعین کا بیٹا ہے اور شدید زخمی نوجوان کا نام محمد شانو عمر 16 سال ہے جو سہسرام کے ہی محلہ موچی ٹولہ کے باشندہ محمد کوثر کے فرزند ہیں ۔