بھارت میں نرسنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے سے قبل اب نیپالی طلبہ کو این او سی لینا لازمی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -25 AUG      

کٹھمنڈو ،25 اگست :نیپال کی حکومت نے نرسنگ کی تعلیم کے لیے ہندوستان جانے والے اپنے طلبہ کے لیے نیپال کی وزارت تعلیم سے کوئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی ) حاصل کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ این او سی کے بغیر تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کے سرٹیفکیٹ کو نیپال میں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
یہ معلومات وزارت تعلیم کے میڈیکل ایجوکیشن کمیشن کے ممبر سکریٹری کرشن پرساد کاپری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے این او سی دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کاپری نیبتایا کہ ہندوستان میں بہار، یوپی اور بنگال میں نیپال کی سرحد سے متصل شہروں میں نیپالی طلبا کو متوجہ کرنے کے لئے پچاس سے زیادہ نرسنگ کالج کھل چکے ہیں۔ ان میں سے اکثر اداروں کے پاس ایکریڈیشن نہیں ہے۔ اسی لیے این او سی کی تجویز کی گئی ہے ، تاکہ ملک کے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ نہ کیا جا سکے۔
نیپال کی وزارت تعلیم اور میڈیکل ایجوکیشن کمیشن نے حکومت ہند سے نرسنگ کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کی فہرست طلب کی ہے۔ اسی فہرست کی بنیاد پر تسلیم شدہ اداروں میں جانے کے لیے این او سی کی فراہمی کی گئی ہے۔