بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ میںممبران کی تعارفی میٹنگ اختتام پذیر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –03  AUG     

پٹنہ، 3 اگست : بہاراسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے ممبران کی تعارفی میٹنگ آج پھلواری شریف واقع سیکٹر 2 میں بورڈ کے دفتر میںاختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے بہ جہت عہدہ ممبران سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس، مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی کے پرنسپل مشہود احمد قادری، عربی و فارسی گریجوئٹ ریسرچ انسٹی چیوٹ کے ڈائرکٹر اعجاز احمدو نامزد ممبران میں رکن اسمبلی سید رکن الدین احمد، ہمایوں اختر طارق، عبدالکریم انصاری عرف پھول حسن انصاری، شبیر احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہاراسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے سکریٹری سعید انصاری، اکزامنیشن کنٹرولر نورالاسلام اور رضوان الاسلام نے بھی بورڈ کے ممبران کا استقبال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین جناب سلیم پرویز نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ بورڈ کی میٹنگ معینہ مدت میں ہو اور بورڈ کے کام کاج میں بہتری ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام مدارس میں وقت کی پابندی پر خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی تمام کام ہوںگے اور تعلیم میں بہتری کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کے مدرسہ کی تعلیم ایسی ہو کہ یہاں سے فارغ طلباءو طالبات آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لیں اور کامیابی حاصل کریں۔