بیت اللہ انصاری کے افسانوی مجموعہ آخری فیصلہ کا اجرا و مشاعرہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 AUG      

چھپرہ(پریس ریلیز ) بیت اللہ انصاری کے  افسانوی مجموعہ ”  آخری فیصلہ ” کا  اجر و مشاعرہ سنٹرل پبلک اسکول چھپرا میں  ہواجس کی صدارت ڈاکٹر معظم عزم صدر شعبہ اردو ڈاکٹر پی این سنگھ کالج نے کی۔ تقریب کا افتتاح پٹنہ سے تشریف لائے ، مشہور و معروف افسانہ نگار فخرالدین عارفی نے  مہمان خصوصی  کے طور پر کی  ، ڈاکٹر دیویندر سنگھ، معین گریڈیہوں، ڈاکٹر معظم عزم اور فخرالدین عارفی کے علاوہ  دیگر اہم شخصیات نے مشترکہ طورپر شمع افروزی کی رسم ادا کی ۔ اس موقع پر فخرالدین عارفی، معین گریڈیہوں، ڈاکٹر معظم عزم، ڈاکٹر ہریندر سنگھ ڈائریکٹر سی پی ایس اسکول، ڈاکٹر دیویندر سنگھ، ڈاکٹر ادے شنکر اوجھانے بیت اللہ کے افسانوں کے مجموعہ ” آخری  فیصلہ ” پر بھر پور  روشنی ڈالی اور بیت اللہ انصاری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اردو افسانہ نگاری کی روایت کو برقرار رکھا بلکہ سماج و معاشرے کے مختلف مسائل سے قارئین کو روشناس کرایا۔
فخر الدین عارفی نے اس موقعے پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے  اردو افسانہ نگاری کی مکمل تاریخ بیان کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ بہار کی سر زمین اس صنفِ ادب کے لئے کافی ذرخیزہے۔
  اس موقع پر شاندار مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی نظامت دکش نرنجن شمبھو نے کی۔ جن شعراء و شاعرات نے حصہ لیا وہ ہیں معین گریڈیہوں، جبیں شمس نظامی، منور دانا پوری، بیت اللہ بیت، موہت چوہان،منجو مانو، نربھئے نیر، راکیش کمار فوجی، شکیل انور، سہیل ہاشمی، رپنجے نشانت، ڈاکٹر ادئے شنکر اوجھا، معیظ برہمپوری، ڈاکٹرکمار دیویندر سنگھ، ڈاکٹر ہریندر سنگھ دکش رنجن شمبھو ڈاکٹر معظم عزم،شمیم پرویز،نجم اللہ نجم، وغیرہ نے اپنے بہترین کلام سے نوازا۔
آخر میں شکیل انور نے تمام مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا صدر ڈاکٹر معظم عزم نے تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔