TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG
لندن ،16اگست:انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بین اسٹوکس کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ جوز بٹلر ٹیم کے کپتان ہوں گے۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ون ڈے میچز کی سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔

