تاریخی ثابت ہوگا مورخہ 12 اگست عمران پرتاپ گڑھی کا بہار دورہ : پروفیسر پرویز اختر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 AUG

        گیا ( تاثیر نیوز سروس ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلتی شعبہ کے چیرمین و ممبر راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی گروگرام میں ہندو عناصر پسند  ظالموں کے ہااتھوں وطن پرست مولانا سعد و ٹرین میں شھید اصغر کی شھادت پر تعزیت کرنے اور انکے اہل خانہ کو صبر و مدد کرنے عمران پرتاپ گڑھی مورخہ 12 اگست کو بہار دورہ پر آ رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بہار  سرکار  کے مکھیا نتیش کمار سے ہماری مانگ پر مولانا سعد و شھید اصغر کو ایک کروڑ معاضہ و ایک سرکاری نوکری دلانے کا وعدہ لیکر ہی واپس جائنگے جو تاریخی ہوگا ۔ یہ مزکورہ باتیں اسسٹنٹ پروفیسر و سابق سکریٹری بہار پردیش اقلتی شعبہ و جنرل سکریٹری جھارکھنڈ پردیش مومن کانفرنس پرویز اختر نے کہی، انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ریاست کی سرکاریں مسلمانوں کے معاملے میں اتنی چلدبازی کرکے مدد نیں کر پا رہے ہیں جس سے متاثرین کا اعتماد بہال ہو سکے لیکن دوسرے مزھب کے متاثرین کے لۓ سرکار و سماج دونوں سےمدد کے لۓ پریشان نظرآتے ہیں جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ پروفیس پرویز اختر نے گزارش کیا ہے کہ راجیہ سبھا ممبر عمران صاحب دونوں متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کے ساتھ سرکار کے وزیر اعلئ و نائب وزیر اعلئ سے سرکاری  مدد دلاکر ہی لوٹینگے کیوکہ معاملہ التوا میں نہ پڑ جائے، پرویز اختر نے کہا کہ اب تک بہار سرکار مولانا سعد و اصغر کے گھر والوں کے مستقبل کی فکر نہیں کر رہی ہے جو افسوسناک ہے اور مسلمانوں میں خاصی ناراضگی بھی ہے جسکو لیکر اقلیتوں کے آل انڈیا رہنما و ممبر راجیہ سبھا سرکار پر دباؤ بڑھا کر متاثرین کو انصاف دلا کر ہی بہار سے واپس ہونگے إنشاءالله ۔