ترکیہ کا عراق میں پھر ڈرون حملہ، کردستان ورکرز پارٹی کے 3 افراد ہلاک

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

بغداد،12اگست:ترکیہ نے عراق میں ڈرون حملہ کردیا جس میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 3 مشتبہ کرد عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف شمالی عراق میں رواں ہفتے ہونے والا یہ پانچواں ڈرون حملہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تین افراد اپنی گاڑی میں بنجو?ن السل?مان?ۃ کی مرکزی شاہراہ پر جا رہے تھے کہ ڈرون حملہ کردیا گیا۔ اس سڑک کو عام شہری بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک مشہور سیاحتی مقام سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔جمعہ کا حملہ ترکیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس کے پانچ فوجی شمالی عراق میں ’’پی کے کے‘‘ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔
عراق اور شام میں پی کے کے اور شامی کرد وائی پی جی ملیشیا کے جنگجوؤں کے خلاف ترکیہ کی ایک طویل مہم چل رہی ہے۔ انقرہ ان گروپوں کو دہشت گرد گروہوں میں شمار کرتا ہے۔ترکیہ شمالی عراق میں باقاعدگی سے فضائی حملے کرتا رہتا ہے۔ عراقی سرزمین پر اس کی درجنوں چوکیاں ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ترکیہ ے اپنے ڈرون حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس نے شہری علاقوں اور مرکزی سڑکوں کے قریب حملے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ پی کے کے نے 1984 میں ترک ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے تھے۔