TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
نئی دہلی، 31 اگست: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو اپنا پوڈ کاسٹ لانچ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کی حکمرانی کو بے نقاب کرنے والی ایک آڈیو سیریز جاری کریں گے۔
تمل ناڈو میں حکمراں دراوڑ منیترا کژگم (ڈی ایم کے) کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اپنے پوڈ کاسٹ پر “ہندوستان کو بچانے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدانتظامی کو اجاگر کرنے” کے لیے ایک آڈیو سیریز جاری کریں گے۔ ڈی ایم کے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایم اسٹالن وسیع تر عوام تک پہنچنے کے لیے انگریزی اور دیگر علاقائی زبانوں میں بات کریں گے۔ایم کے اسٹالن نے ایکس پر کہا کہ ہندوستان کے مستقبل کو جگانے کے لیے ایک جنوبی آواز ’انڈیا‘ کی حمایت میں ۔اہم بات یہ ہے کہ سی ایم اسٹالن کی قیادت میں تمل ناڈو میں حکمراں جماعت بی جے پی پر جنوبی ریاستوں میں ہندی کو مسلط کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔

