تین مرتبہ کے فاتح ہندوستان کی جیت سے شروعات، چین کو 2-7 سے ہرایا

تین مرتبہ کے فاتح ہندوستان کی جیت سے شروعات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04  AUG     

چنئی ،4اگست:عالمی نمبر چار اور تین مرتبہ کی فاتح ہندوستانی ٹیم نے ایشیائی چمپئنس ٹرافی ہاکی میں جیت سے شروعات کردی ہے۔ کپتان ہرمن پریت سنگھ اور ورون کمار کے دو دو گول کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے چین کو 2-7 سے شکست دے دی۔ ہندوستانی ٹیم درمیانی وقفے تک 2-6 کی سبقت حاصل کرچکی تھی، لیکن دوسرے ہافمیں چین کے ڈیفنس نے ہندوستانی حملوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ہندوستان نے سات میں سے چھ گول پنالٹی کارنر پر کیے۔ اس سے پہلے میئر رادھاکرشنن اسٹیڈیم میں جمعرات کو گزشتہ مرتبہ کی چمپئن کوریا نے پچھڑنے کے بعد جاپان کو 1-2 سے ہرایا۔ وہیں ملیشیا نے تین مرتبہ کی فاتح پاکستان کو 1-3 سے شکست دی۔ہندوستان کو کھیل کے پانچویں منٹ میں پہلا پنالٹی کارنر ملا جسے ہرمن پریت نے آسانی سے گول میں بدل دیا۔ تین منٹ بعد ہرمن پریت نے ایک اور پنالٹی کارنر کو تبدیل کر کے اسے 2-0 کر دیا۔