جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں طوفان خانون کا شدید اثر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –02  AUG     

ٹوکیو،02اگست:جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں طوفان خانون کے پیش نظر طوفانی ہوائیں اور شدید بارشوں سے معمولات متاثر ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوکی ناوا میں طوفانی ہواؤں سے گیرج کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 2 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔رپورٹس کے مطابق اوکی ناوا میں طوفان کے زیر اثر شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اوکی ناوا کے شہر ناہا میں ایئر پورٹ آج دوسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث951 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق اوکی ناوا میں آج صبح تقریباً 200 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سیہوائیں چلیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250 ملی میٹر بارش ہوئی۔مقامی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان خانون 10 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔