TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG
بھاگلپور( منہاج عالم) ضلع کانگریس بھون کے کیمپس میں جشن یوم آزادی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا .ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر انجنئر پرویز جمال نے پرچم کشائ اور سبھی موجود لوگوں نے جھنڈے کو سلامی دی .وندے ماترم گیت اور قومی گیت کے بعد پرویز جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا ہم سبھی بھارتیوں کے لئے بہت ہی اہم دن ہے آج ہی کے دن ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تھا .انہوں نے کہا کہ آزادی ہمیں مفت میں نہیں ملی بھارت ماں کے سپوتوں نے ہزاروں تکلیفیں جھیلتے ہوئے اپنا سر کٹاکر مادر وطن کو اپنے خون سے لال کر ہنستے ہنستے فانسی کے پھندے کو چما تھا .ہملوگ تمام شہدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں .ہم آج راہل گاندھی میں پنڈت جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی جیسی شخصیت کی جھلک محسوس کررہے ہیں .جنہوں نے ملک کی خاطر دیش میں آپسی بھائ چارہ اور محبت کو بڑھانے کے لئے تکلیفیں سہتے ہوئے کشمیر سے کنیا کماری تک کی 4000 ہزار کیلو میٹر کاسفر پیدل طے کیا .ہم کانگریسی آج یہ عہد کریں کے کانگریس کو مضبوط کرنے کے ساتھ راہل گاندھی کے ہاتھ کو مضبوط کریں .یوم آزادی تقریب کے موقع پر ممبر اسمبلی اجیت شرما ڈاکٹر شنبھو دیال کھیتان شریش موہن جھا پروین سنگھ کشواہا آشا پانڈے ڈاکٹر مرتنجیے سنگھ گنگا ڈاکٹر پروین جھا اختر حسین پرمود منڈل عمبر امام گردھر رائے مظفر احمد وجیے گاندھی آنند جھا بلو بینا سنہا امیت آنند سمیت کانگریسی موجود تھے .