جلوس مشکو علم و تابوت میں اہل سنت انجمن نے نوحہ و ماتم کر مشال پیش کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG       

پٹنہ سیٹی 20 اگست( ذوالقرنین) جلوس مشکو علم و تابوت حضرت علی اکبر حیدری کالونی سے نکل کر امامیہ مسجد تک گیا یہ جلوس بعد مجلس مشکو علم نکالا گیا ۔
جلوس کے بانی شمشیر علی نے بتایا کہ جلوس سے پہلے مجلس ہوئی جس کو رانچی سے آئے شیعہ پرسنل لا بورڈ رانچی اور جھارکھنڈ کے چیئر مین مولانا جناب تہذیب الحسن صاحب نے خطاب فرمایا مرثیہ شمیم احمد صاحب نے اور سلام اطہر عبّاس نے پڑھاجلوس میں یوپی سے آئی اہلِ سنّت انجمن مقدومیہ پٹنہ کی مشہور انجمن پنجتن (رجسٹر ڈ) اور زینتِ اعزا دستہ سجّادیہ نے نوحہ پڑھا جلوس میں بہار شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین افضل عبّاس ،ریاستی وزیر زما خان، عبّاس علی، حیدر علی، محمد مبشر، شمشاد عالم، عمران خان، انتخاب مہندی اور سینکڑوں لوگوں نے جلوس میں شرکت کی جلوس کے بانی شمشیر علی نے بتایا کہ یہ جلوس گزشتہ پانچ سالوں سے نکل رہا ہے اور آئندہ بھی اسی عقیدت اور خلوص سے نکلا جائیگا اس جلوس میں ہر عمر کے مرد اور عورت دونوں شامل تھیں جلوس کے بعد لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔