TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –18AUG
نئی دہلی، 18 اگست: ایتھلیٹ کشور جینا کو آخرکار ہنگری کا ویزا مل گیا ہے، جس سے وہ 19 اگست سے ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں شرکت کر سکیں گے۔
ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے جمعرات کو مائیکروبلاگنگ سائٹ X پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت حکام سے کشور جینا کے ویزا کے مسئلے کو حل کرنے اور بوڈاپیسٹ ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں حصہ لینے میں کھلاڑی کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔آخر کار جینا کو ہنگری کے سفارت خانے سے ویزا مل گیا ہے۔ٹاپ ایتھلیٹکس مقابلے ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک ہوں گے۔
ہونہار جیولین تھروور جینا اس وقت دنیا میں 33 ویں نمبر پر ہیں۔ 28 جولائی کو سری لنکا میں ہونے والی 101 ویں سری لنکن چمپئن شپ میں ان کا ذاتی بہترین تھرو 84.38 میٹر تھا، جس نے انہیں سونے کا تمغہ جیتنے میں مدد کی۔ہندوستان نے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے لیے 28 رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرو ور نیرج چوپڑا کریں گے ۔
لانگ جمپر مرلی سری شنکر، ہرڈلر جیوتی یاراجی اور اسٹیپل چیزر اویناش سیبل بھی چمپئن شپ میں ہندوستانی دستے کا حصہ ہیں۔شاٹ پٹ کھلاڑی تجیندرپال سنگھ تور کو کمر کی انجری کے باعث گزشتہ ماہ بنکاک میں ایشین ایتھلیٹکس چمپئن شپ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ اس نے گولڈ میڈل جیتنے کے لیے 20.23 میٹر پھینکا، لیکن آخر میں زخمی ہوگئے۔ یہ لگاتار دوسری عالمی چیمپئن شپ ہوگی جس میں تجیندرچوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے، اس سے قبل کمر کی چوٹ کی وجہ سے یوجین میں 2022 کی چمپئن شپ سے باہر ہو گئے تھے۔

