خواتین تحفظ اور انھیں بااختیار بنانے کیلئے پروگرام مشن شکتی پروگرام کا ہوا افتتاح

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG      

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 14 اگست 2023 کو ضلع کلکٹر روہتاس دھرمندر کمار کی صدارت میں مشن شکتی کے نام سے مربوط خواتین کی حفاظت اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے پروگرام کا افتتاح کیا گیا، یہ اسکیم خواتین کو انکی زندگی کے دوران متاثر کرنے والے مسائل پر غور کرنے اور ان کے تئیں رویہ میں تبدیلی سے متعلق ہے، اس اسکیم کے ذریعے خواتین ہنر اور معاشی بااختیار بنانے کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں اپنے کردار کو یقینی بنائینگی ۔ مشن شکتی کا بنیادی مقصد تمام خواتین اور لڑکیوں کی دیکھ بھال اور تحفظ فراہم کرنا ہے جن میں مختلف طور پر معذور، سماجی، معاشی طور پر پسماندہ اور کمزور گروہوں کو انکی مکمل ترقی کے لئے مختصر مدت اور طویل مدتی خدمات کا علم ہے ۔ مشن شکتی کے تحت دو ذیلی اسکیمیں چل رہی ہیں ۔ 1 سمبل ذیلی منصوبہ، وہ اسکیم جو خواتین کی حفاظت کے لئے ہے ۔ 2 سمرتھیا ذیلی اسکیم جو خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ہے ۔ یہ حب خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت ہند کی وزارت برائے خواتین اور ترقیات نے قائم کیا ہے ۔ HUB خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے لئے مختلف ادارہ جاتی اور منصوبہ بند فریم ورک میں رہنمائی کے لئے کام کریگا جس میں صحت کی دیکھ بھال، معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ مشاورت/تربیت، مالی شمولیت، کاروباری ترقی وغیرہ شامل ہیں، اسکے علاوہ حب ضلعی سطح پر خواتین کے لیے بنائے گئے اسکیموں اور پروگراموں میں بین علاقائی ہم آہنگی کی سہولت فراہم کریگا ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس، سول سرجن روہتاس، ڈی پی او، آئی سی ڈی ایس اور ضلع پبلک ریلیشن آفیسر موجود تھے ۔