TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
دربھنگہ(فضا امام) 23 اگست:- آج 23.8.2023 کو دربھنگہ ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کی جانب سے دربھنگہ سرکٹ ہاؤس کے آڈیٹوریم میں امر شہید رام پھل منڈل کا یوم شہادت ضلعی صدر گوپال منڈل کی صدارت میں منایا گیا۔ یوم شہادت سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر گوپال منڈل نے کہا کہ یہ بہار اور متھلا کے لیے فخر کی بات ہے کہ 1942 کے انقلاب میں سیتامڑھی کے باج پٹی کا رہنے والا رام پھل منڈل تین انگریزوں کو قتل کرنے کے بعد پھانسی کے تختے پر چڑھ گیے۔ مہاتما گاندھی کے کہنے پر کانگریس کے سینئر وکیل پی آر داس، سی آر داس نے کیس کی وکالت کی، دونوں وکیلوں نے رام پھل منڈل جی کو سمجھایا کہ آپ عدالت میں اپنا جرم قبول نہیں کریں گے، لیکن وکیل کی بات نہ سن کر عدالت میں کہا کہ انگریزی حکومت ہم پر ظلم کرتی ہے، ٹیکس نہ دینے پر ہماری فصلیں زبردستی کاٹی جاتی ہیں۔ ہمارے مویشی کو اٹھا کر لے جاتے ہیں ،ہماری بہو بیٹی پر بری نظر ڈالتے ہیں، ایسی انگریز حکومت کو ہندوستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، اسی لیے میں نے تینوں ظالم انگریز افسروں کے سر قلم کیے، سزا معاف کرنے کے لیے معافی نہیں مانگی اور پھانسی دے دیا گیا۔ آج ہم متھلا کے لوگ شہید رام پھل منڈل کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی، رام نیواس پرساد، ضلع پریشد کی نائب صدر للیتا جھا، یوتھ صدر راما شنکر سنگھ، کسان سیل کے صدر رام ولاس منڈل، بلاک صدر کیلاش ٹھاکر، پپو چودھری ، محمد مسلم آزاد، ششی پرساد شاہ، وپن سنگھ، ایجوکیشن سیل کے ضلعی صدر ایوان رائے، جد یو لیڈر ضحیٰ صدیقی، سبھاش چوپال، راجکمار داس، نوین سنگھ، محمد جمیل، امام الحق، مزمل راجہ، آصف کمال، جے ڈی یو لیڈر رام دیال منڈل، سکندر سنگھ، محمد جمشید، محمد کبیر الدین، محمد سمیر، شری نارائن منڈل، ساجد مظفر ببلو، راجہ خان، دلیپ سنگھ وغیرہ نے خطاب کیا۔

