دربھنگہ میں اعلی حضرت کانفرنس 6 ستمبر کو

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 AUG

امام احمد رضا کمیٹی کے اراکین نے لئے اھم فیصلے
۔۔۔۔۔۔۔۔
(مظفرپور/مدینہ قادری)
گزشتہ روز بعد نماز مغرب حضور امین شریعت حضرت علامہ مفتی عبد الواجد قادری رحمۃ اللہ علیہ کے دولت کدہ پر امام احمد رضا کمیٹی دربھنگہ کے عہدیدار وممبران حضرات کی ایک میٹنگ شہزادہ حضور امین شریعت  حضرت الحاج محمد خالد رضا قادری صاحب کی صدارت میں منعقد ھوئی ۔
میٹنگ کا  آغاز مولانا امام حسین مصباحی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پھر  دربھنگہ کمشنری کے قاضی شریعت حضرت علامہ مفتی فیضان الرحمن سبحانی ثقافی ازھری نے گزشتہ سال کی مختلف کارروائیوں کو پیش کیا جس سے سبھی حاضرین مطمئن ھوئے۔ پھر  ممبران ھی کی جانب سے یہ آواز اٹھی کہ کمیٹی کو مستحکم اور مظبوط بنانے کے لئے عہدیداران میں اضافہ و  تبدیلی ھوجائے تو خدمات میں  توسیع ھوسکتی ھے اور اعلی حضرت کانفرنس کے مقصد میں کامیابی مل سکتی ھے۔ اس بات پر سبھی لوگ متفق ھوئے اور مولانا ارمان رضا ثقافی صاحب کو کمیٹی کا صدر اور ایس کے ٹریڈرس کے مالک جناب سید خلیق الزمان صاحب کو نائب صدر ، حافظ رضوان احمد  کو سکریٹری اور حافظ آفتاب عالم کو نائب سیکریٹری اور ڈاکٹر ممتاز عالم کو خزانچی کا عہدہ تمام ممبران نے متفقہ طور پر سپردکیا جبکہ خصوصی  ممبر کی حیثیت سے عیدوں ٹریڈرس کے مالک جناب دلشاد صاحب کو نامزد کیا گیا اور سبھی نے اپنی ذ مہ داریاں خوشی سے قبول کیا۔ پھر یہ بات طے ھوئی کہ امسال اعلی حضرت کانفرنس کیلئے مقامی مقررین وشعرا کے علاوہ ملک گیر شہرت یافتہ ایک مقرر اور ایک شاعر کو مدعو کیا جائے تو سبھی لوگوں کے اتفاق رائے سے حضرت علامہ مفتی  شہر یار صاحب  پورنیہ  اور شاعر اسلام  جناب رضا حسین کلکتوی و  حیدر رضا خاں نیناگھاٹ   خصوصی مھمان کی حیثیت سے منتخب ھوئے ۔ تمام ممبران و عہدیدار کی ہمت اور بلند ہوئ جب شمس ولایت حضرت علامہ شمس اللہ جان مصباحی بابو حضور قبلہ مدظلہ العالی نے  امسال اعلی حضرت کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول فرما لیا ، سبھی مندوبین  کی شرکت یقینی ہوجانے کے بعد کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہوا کہ امسال اعلی حضرت کانفرنس 6 ستمبر2023 بروز بدھ بعد نماز عشاء تا وقت مناسب مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ دربھنگہ کے میدان میں  منعقد ہوگی۔ لھذا تمام اہل دربھنگہ سے گزارش ہے کہ امام  احمد رضا کمیٹی کے دست و بازو بن کر ہمت افزائ فرمائیں  اور قدم قدم پر ساتھ دیں۔ کیوں کہ اس کمیٹی کا مقصد صرف کانفرنس منعقد کرنا  نہیں بلکہ ہر فرد کو گوشۂ رضویات سے جوڑ کر اسلام کے شہزادوں اور شہزادیوں کو دینی وعصری تعلیم سے مزین کرنا بھی ہے۔ اور معاشرے میں تعلیمات اعلی حضرت  کو عام کرناہے۔ اورگاہ بگاہ بچوں کے درمیان انعامی مقابلہ کرکے تعلیمی ترغیب بھی  دلانا ھے۔
اس میٹنگ میں مذکورہ نامزد حضرات کے علاوہ قرب و جوار کے کئی  ممبران نے شرکت کی اور کچھ ممبران غیر حاضری کے باوجو د مفید مشورے دیئے اور تعاون کا یقین دلایا۔ مذکورہ تمام فیصلے اور منصوبے کی اطلاع امام احمد رضا کمیٹی دربھنگہ کے میڈیا انچارج مولانا محبوب اختر مصباحی ماہر ویشالوی  نے دی۔ میٹینگ کا اختتام قاضی شریعت مفتی فیضان الرحمن سبحانی کی دعا پر ہوا۔ جب کہ شرکاء میں مذکورہ حضرات کے علاوہ کار گزارممبران کی حیثیت سے حافظ  کامران احمد خان ٗ محمد شارق رضا قادری، انور علی ، غفران احمد ،  محمد سیف اللہ، توصیف احمد ، محمد دانش وغیرہم کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔