دربھنگہ میں نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل، حملہ کے بعد مجرم موقع سے فرار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01  AUG     

 دربھنگہ(فضا امام) یکم اگست:- دربھنگہ ضلع میں بدمعاشوں کے حوصلے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ لہریاسرائے تھانہ علاقہ کے بھیگو علاقہ کا ہے۔ جہاں گزشتہ دیر رات بدمعاشوں نے ایک نوجوان کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر ایس ڈی پی او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ دوسری جانب موت کی خبر سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مرنے والے نوجوان انور جمال پورہ کا رہائشی ہے اور رات کو کسی ضروری کام سے بازار جا رہا تھا۔ اسی سلسلے میں نوجوان بھیگو میں واقع مکتی دھام گاچی کے ویران علاقے سے گزر رہا تھا۔ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بدمعاش نے انور کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ دوسری جانب اگر مقامی لوگوں کی بات کی جائے تو وہ جگہ جہاں انور کو قتل کیا گیا تھا۔ اس جگہ نشے کے عادی افراد کا اجتماع ہے۔ ممکن ہے کہ چھین جھپٹ کے دورمنشیات کے عادی افراد نے احتجاج کرنے پر قتل کیا ہو۔ وہیں اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں کافی غصہ دیکھا جا رہا ہے۔اسی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچے صدر کے ایس ڈی پی او امت کمار نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت جمال پورہ کے رہائشی ولی احمد کے 31 سالہ بیٹے انور کے طور پر ہوئی ہے۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے انور کی موٹر سائیکل اور موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس موبائل کے کال ریکارڈ کو اسکین کر رہی ہے۔ رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی پوچھ تاچھ میں کچھ لوگوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔