TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –06 AUG
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)
ایس ایس پی اوکاش کمار نے ضلع میں بہتر نظم و نسق بحال رکھنے کے لئے 6 پولیس افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اتوار کو جاری تبادلہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بہادر پور کے ایڈشنل ایس ایچ او ریسرچ یونٹ مکیش کمار منڈل کو سنگھواڑہ تھانے کا نیا آفیسر انچارج بنایا گیا ہے جبکہ ایس آئی امرناتھ پرساد کو ایڈیشنل ایس ایچ او ریسرچ یونٹ بہیڑہ سے سکت پور تھانے کے ایس ایچ او کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بہادر پور تھانہ ریسرچ یونٹ سے ایس آئی نیتو کماری کو بہادر پور تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او ریسرچ یونٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایس آئی موسم کو بہیڑہ تھانہ ریسرچ یونٹ سے اسی تھانے کا ایڈیشنل ایس ایچ او ریسرچ یونٹ، ایس آئی راہل کمار کو سائبر پولیس تھانہ سے مبی او پی کا ایڈیشنل ایس ایچ او کم ریسرچ ایڈیشنل چارج جبکہ ایس آئی پوجا کماری کو ٹیکنیکل برانچ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر سے سائبر تھانہ میں تعینات کیا گیا ہے۔غور طلب ہو کہ 10 ویں محرم کو راجو میں مارپیٹ میں 59 سالہ ٹھگن انصاری کی موت کا معاملہ سامنے آنے پر ایس ایس پی اوکاش کمار نے سنگھواڑہ ایس ایچ او منیش کمار کوفرائض میں کوتاہی برتنے کی پاداش میں فوری اثر سے معطل کردیا تھا۔

