دلسنگھ سرائے میں آٹھویں روز بھی رونما ہوا چوری کا واردات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –08 AUG      

سمستی پور:08/اگست(محمد خورشید عالم)سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے کے شہری اور دیہی علاقوں میں چوروں کی دہشت گزشتہ آٹھ دنوں سے لگاتار جاری ہے اس دوران پولیس کی سخت چوکسی کے باوجود پیر کی رات چوروں نے دو گھروں میں چوری کی کوشش کی جس میں ایک میں وہ کامیاب اور دوسرے میں کتے کے جاگنے اور بھونکنے کی وجہ سے ناکام رہے۔ چوری کی واردات کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے کمراوں پنچایت کے وارڈ نمبر پانچ کے رہنے والے سریش ساہ ولد بیدھناتھ ساہ کے گھر و دکان سے ایک لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات کے ساتھ تقریباً 50 ہزار نقدی بھی چوری کر لی۔ واقعہ کے بارے میں متاثرہ سریش ساہ نے بتایا کہ وہ گھر کے اندر سو رہا تھا۔ رات گئے چور پچھلے راستے سے گھر کے اندر داخل ہوئے اور ٹرنک کا تالہ توڑ کر 50 ہزار نقدی اور اندر رکھے ہوئے 1 لاکھ 75 ہزار مالیت کے سونے چاندی کے زیورات چوری کر کے لے گئے۔ صبح بیدار ہوا تو دیکھا کہ گلی کے دروازے کی کنڈی کھلی ہوئی تھی۔ گھر کے اندر ٹرنک کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا اور تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔ متاثرہ نے تھانے میں تحریری درخواست دی ہے۔دوسری جانب بسڑھیا پنچایت کے کرنی وارڈ نمبر 14 کے چندن کمار ولد شنکر سنگھ کے گھر چوری کی ناکام کوشش کی گئی۔ اس بارے میں چندن کمار نے منگل کو تھانے میں تحریری درخواست دی ہے اور کہا ہے کہ رات 2:20 بجے 8-9 چور گھر کی بالکونی سے چڑھ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران چوروں کی آواز سن کر گھر کے اندر موجود اس کا وفادار کتا زور زور سے بھونکنے لگا۔ کتے کے بھونکنے کی آواز پر ہم بیدار ہوئے۔ ہمارے جاگنے کی آواز سن کر تمام چور بالکونی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوری کی متواتر وارداتوں کے باعث علاقوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے، بتادیں کہ گزشتہ ایک ہفتے سے شہر سے گاؤں تک چوری کی وارداتیں مسلسل ہو رہی ہے اور ایک روز بھی ایسا نہیں ہے جس روز کسی کے گھر میں چوری نہ ہوا ہو۔چوری کا واقعہ گزشتہ آٹھ دنوں سے لگاتار جاری ہے۔بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے دلسنگھ سرائے تھانہ حلقہ کے کئی وارڈوں بشمول پگرا، بسڑھیا، مالپور، کیوٹا، بلاکی پور، ڈھیپورہ اور کمراؤں گاوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوروں کے اس گروہ نے اب تک 25 گھروں میں گھس کر 57 لاکھ سے زائد کا مال چوری کیا ہے۔ چوری کی واردات کے بعد پولیس ٹیم رات کو مسلسل گشت کر رہی ہے لیکن چوری کا واردات رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔