دکان میں گھس کر تاجر کو ماری گولی، تشویشناک حالت میں پی ایم سی ایچ ریفر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

سیوان، 12اگست:بہار کے سیوان میں بے خوف بدمعاشوں نے دن دہاڑے موٹرسائیکل دکاندارکوگولی ماردی۔زخمی تاجرکی شناخت رگھوناتھ پورتھانہ علاقہ کے ا?دم پورگاو?ں رہائشی سوربھ سنگھ کے طورپرہوئی ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ سوربھ سنگھ رگھوناتھ پوربازارواقع اپنی دکان پربیٹھے تھے،تبھی اس پر فائرنگ شروع ہوگئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
آس پاس کے دکانداروں کے مطابق اچانک بائک پرسوارہوکربدمعاش آئے اورفائرنگ شروع کردی۔ گولی لگنے سے سوربھ سنگھ بری طرح زخمی ہو کر گر گیا۔ قریبی لوگوں کی مدد سے زخمی کو علاج کے لیے سیوان صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی علاج کے بعد اسے پی ایم سی ایچ ریفرکردیا گیاہے۔وہیں اس واقعہ کے بعد گاو?ں والوں میں ناراضگی ہے۔ اس فائرنگ سے تاجر طبقہ خوفزدہ ہے۔ حالانکہ فائرنگ کن وجوہات کی بنا پر ہوئی،تاحال اس کی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ رگھوناتھ پور تھانہ انچارج تنویر عالم نے بتایا کہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری مہم چلائی جارہی ہے۔