TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
مٹیابرج – حج بیت اللہ ایک عظیم سعادت ہے ،جو مذہب اسلام کے فرائض میں سے ایک اہم فریضہ ہے -حج بیت اللہ کے لئے جب اپنے گھر سے ایمان والا خوش نصیب نکلتا ہے تو اپنے سارے رشتے داروں سے دور صرف اللہ کی رضا اور محبت میں عشق کے ساتھ لبیک اللہم لبیک کا ترانہ پڑھتے ہوئے بیت اللہ کے قریب ہوتا ہے تو اللہ ربّ العزت خوش ہو کر فرشتوں کے سامنے اعلان فرمادتے ہیں کہ ہم نے حاجیوں کے سارے گناہ معاف کردۓ اور ان کے لئے جنت کے دروازے کھول دیے, ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی دارالعلوم شیرنیا دربھنکہ کے مہتمم اور رابطہ مدارس بہار کے نائب صدر مفتی محمد صابر قاسمی نے کیا -انہوں اس موقع پر تمام حجاج کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حج کے تقاضے پے زندگی بھر قائم رہنے کی تلقین فرمائی اور صاحب نصاب
کوحج نہ کرنے پر وعید سناتے ہوئے اس اہم فریضہ کی جانب مجمع عام کو ترغیب بھی دلائ-
مفتی صاحب نے مزید فرمایا کہ
کلمہ طیبہ کی بنیاد پر متحدہوکر اسلام کی حقانیت کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے ذیشان ٹراویلس کے سربراہ نظام الدین صاحب اور ان کے رفقاء کی مخلصانہ خدمات کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات پیش کی_ واضح رہے کہ یہ پروگرام آسیہ پیلیس مسجد تالاب کے وسیع ہال میں مٹیابرج کے معروف عالم دین اور مدرسہ دار ارقم کے مہتمم مفتی اسرائیل صاحب کی صدارت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نقیب حاجی شکیل انصاری کی خوبصورت نظامت میں ہوئی جبکہ پروگرام کا آغاز شعبہ حفظ و تجوید کے لئے معروف ادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوشپور کے استاذ قاری مظفر حسین ارریاوی
کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا- اس موقع پروگرام کے آرگنائزر اور ذیشان ٹراویلس کے محمد نظام الدین ،عابدحسین، عبدالسلام قریشی اور حاجی خورشید صاحبان نے حجاج کرام کو تحائف پیش کرنے کے علاوہ تمام شرکاء کو عشائیہ بھی دیا اور استقبال وخدمت میں پیش پیش رہے- آخر میں بارک ملا مسجد کے امام وخطیب مولانا حسن خلیل اللہ مظاہری کی رقت آمیز دعا پر بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا- پروگرام میں مدارس کے ذمے داران، علماء و ائمہ کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی-