TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG
لداخ ، 20 اگست:، کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لہیہ لداخ کے اپنے دورے کے دوران اتوار کی صبح اپنے والد اور سابق وزیر اعظم مرحوم راجیو گاندھی کو لداخ میں پینگونگ تسو کے کنارے ان کی 79 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر راہل گاندھی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہاں تشویش کی بات یہ ہے کہ چین نے ہماری زمین چھین لی ہے۔اور یقیناً رابطے کی کمی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چین کی فوج علاقے میں داخل ہو گئی ہے اور ان کی زمین چھین لی گئی ہے۔جبکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ہماری ایک انچ بھی زمین نہیں لی گئی لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ آپ یہاں کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔لداخ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بتایا کہ لداخ کے لوگوں کی طرف سے بہت سی شکایات موصول ہوئیں وہ یہاں بغیر اسمبلی کے یو ٹی کے درجے سے خوش نہیں ہیں جو انہیں دیا گیا ہے، وہ نمائندگی چاہتے ہیں اور وہاں بے روزگاری کا مسئلہ ہے۔راہل نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ریاست کو بیوروکریسی سے نہیں بلکہ عوامی منتخب حکومت سے چلنا چاہیے۔