TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -11 AUG
لندن ،11اگست:فٹ بال کے بے تاج بادشاہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرکے تاریخ رقم کرلی ہے۔میٹا کی ملکیت اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سعودی فٹ بال کلب النصر کے فٹ بالر 6 سو ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرکے دنیا بھر میں پہلی شخصیت بن گئے۔رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس کے علاوہ وہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بیحد مقبول ہیں۔ ٹوئٹر پر ان کے 109 ملین سے زائد جبکہ فیس بک پر 165 ملین فالوورز ہیں۔رونالڈو کے بعد انسٹاگرام پر 482 ملین فالوورز کے ساتھ لیونل میسی اور سیلینا گومز 427 فالوورز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ پرتگالی فٹ بالر اور سعودی فٹ بال کلب النصر کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کیا تھا۔

