TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
پٹنہ، 31 اگست 2023: وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے رکھشا بندھن اور ’بہار ورچھ رکھشا دیوس‘ کے موقع پر آج پٹنہ میں واقع راجدھانی واٹیکا-2 میں ایک درخت کوتحفظ کا دھاگہ باندھا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ راجدھانی واٹیکا میں درخت بھی لگایا۔
واضح رہے کہ 13 اگست 2012 کو رکھشا بندھن کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ’’بہار ورچھ رکھشا دیوس‘‘کا آغاز کیا تھا۔ اس کا مقصد لوگوں کو ماحولیات سے آگاہ کرنا، پودوں کو محفوظ کرنا اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے درخت لگانا اور ان کو بچانا بہت ضروری ہے۔ جل جیون ہریالی اور دیگر اسکیموں کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ ریاست میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کی سمت میں بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ریاستی حکومت کی اسکیموں اور کوششوں کی وجہ سے ریاست کے لوگ ماحولیات اورمخلوقات کے تحفظ اور درخت لگانے کے بارے میں بیدار ہو رہے ہیں۔
اس موقع پر، خزانہ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر جناب اشوک چودھری، آبی وسائل و اطلاعات اوررابطہ عامہ کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، قانون ساز کونسل کے رکن جناب سنجے سنگھ، قانون ساز کونسل کے سابق رکن جناب رام چندر بھارتی، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمے کی سکریٹری محترمہ وندنا پریسی، پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر مسٹر کمار روی، وزیراعلی کے اوایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے سابق جنرل سکریٹری مسٹر اروند کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ فوڈ کمیشن کے سابق رکن جناب نند کشور کشواہا، جے ڈی یو لیڈرجناب اوم پرکاش سیتو سمیت دیگر معززین اور سینئر افسران موجود تھے۔

