TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
چار لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ آن لائن میٹنگ سے جڑے
• بہرے اور نابینا افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے
نئی دہلی، 31 اگست، 2023 ۔ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی آن لائن سالانہ جنرل میٹنگ میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ شیئر ہولڈرز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ حصص یافتگان نے بڑی تعداد میں سالانہ جنرل میٹنگ( اے جی ایم) میں شرکت کرکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ پچھلا ریکارڈ 2022 میں ہونے والی اے جی ایم کا تھا جس میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار افراد نے شرکت کی۔ کمپنی کوویڈ وبائی مرض کے وقت سے ہی ورچوئل اے جی ایم منعقد کر رہی ہے۔
کمپنی نے کئی بڑے تکنیکی انتظامات کیے تھے تاکہ لاکھوں شیئر ہولڈرز میٹنگ میں شرکت کر سکیں۔ ویڈیو کالنگ ایپ ‘جیو میٹ’ پر منعقدہ کمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگمیں گونگے بہرے افراد کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ کمپنی کی طرف سے شیئر ہولڈرز کو دی گئی تمام تجاویز اشاروں کی زبان میں دستیاب تھیں۔
اپنا تجربہ بتاتے ہوئے، لال سنگھ ٹھاکر نامی ایک نابینا شخص جس نے لدھیانہ، پنجاب سے اے جی ایم میں شرکت کی تھا کہا، “ریلائنس نے سالانہ جنرل میٹنگ میں بہروں اور نابینا افراد کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے۔ ایک شیئر ہولڈر ہونے کے ناطے، میں کمپنی کی انتظامیہ تک اپنے خیالات پہنچانے میں کامیاب رہا اور وہ بھی بغیر کسی پریشانی کے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے ایک ترجمان نے کہا کہ “اے جی ایم میں شرکت کرنے والے شیئر ہولڈرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد کمپنی میں شیئر ہولڈرز کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو میٹ پر تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار لوگوں کا شامل ہونا نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لیے ایک کارنامہ ہے۔ ہماری تکنیکی ٹیموں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات کام کیا۔