TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –03 AUG
انگلینڈ نے ایشز کا پانچواں ٹیسٹ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر پر ختم کی۔ اس سے قبل وہ تیسرا ٹیسٹ جیت چکے تھے جبکہ چوتھا میچ ڈرا رہا۔ پانچویں ٹیسٹ میں جیت کے بعد انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل وہ 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے ہندوستان دورے کے سوال پر بڑا بیان دیا ہے۔معین علی نے ای ایس پی این کرک انفو پر کہاکہ وہ پہلے سے ہی جانتے ہیں، جب ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مقام کا اعلان کیا گیا تو دوسرے دن کے کھیل کے دوران بایز (برینڈن میک کولم) نے مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا۔ میں نے صاف صاف کہا۔ میں ہندوستان نہیں جا رہا ہوں۔ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ہندوستان جاؤں۔