سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا79واں یوم پیدائش سدبھاونا دیوس کے طور پر منایا گیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG       

پٹنہ سیٹی 20 اگست ( ذوالقرنین) ہندوستان کے نوجوان سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کا 79 واں یوم پیدائش سینئر کانگریس رہنما پروین سنگھ کشواہا دشرتھ کیسری اور سینئر کانگریس رہنما سجیت کمار کیسرا کی صدارت میں پٹنہ صاحب کانگریس آفس مورچہ روڈ میں منایا گیا
۔آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر پر گل پوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔گل پوشی کے بعد اسپتال کے مریضوں کے درمیان پھل اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیا گیا ۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے سجیت کمار کسیرا نے آنجہانی راجیو گاندھی کے متعلق تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی کو سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور وہ ایئر لائن کے پائلٹ کے طور پر کام کرتے تھے لیکن 1980 میں ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں اپنے چھوٹے بھائی سنجے گاندھی کی بے وقت موت کے بعد راجیو گاندھی نے اپنی والدہ محترمہ اندرا گاندھی کی حمایت کے لیے 1981 میں سیاست میں قدم رکھاوہ امیٹھی سے لوک سبھا کا انتخاب جیتنے کے بعد ممبر پارلیمنٹ بنے اور 31 اکتوبر 1984 کو وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ان کے محافظوں کے ہاتھوں قتل کے بعدہندوستان کے وزیر اعظم بنے اور اگلے عام انتخابات میں سب سے بڑی اکثریت حاصل کیا اس موقع پر پٹنہ صاحب کے سابق امیدوار اور ریاستی کانگریس کے سنیئر لیڈرپروین سنگھ کشواہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجیو گاندھی کو ہندوستان میں معلوماتی انقلاب کا بانی سمجھا جاتا ہے ملک میں کمپیوٹر ائزیشن اور ٹیلی کمیونیکشن انقلاب کا سہرا انہیں ہی جاتا ہے انہوں نے مقامی خود حکومتی اداروں میں خواتین کے لئے 33% فیصد ریزرویشن حاصل کرنے کا کام کیا۔
راجیو گاندھی نے 21 سال سے18 سال تک کے نوجوانوں کو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق دیااس تقریب سے خصوصی طور پر محمد حنیف شیخ شاہ فیض الرحمن دیورتن پرساد سنجئے راناNSUI کے رہنماآدتیہ راج (سیلٹو) رندھیر یادو سبھاش مہتا فقیرا یادو محمد فخرالدین رام ونود سنگھ رامیشور پاسوان امیش مہتا سیا رام داس ابھیشک آنند کے ہمراہ سیکڑوں کارکنان موجود تھے ۔