سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچے، شاندار استقبال

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 AUG      

لاہور،29اگست:ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ایئر پورٹ پر شائقین اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا۔ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹک چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ ان کی بہترین تھرو ستاسی اعشاریہ آٹھ دو میٹر رہی، آدھے میٹر کے فرق سے بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت لیا۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔