TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
بہار شریف (محمد دانش)مقامی سکونت روڈ واقع سنت زیوئرس گرلس اسکول میں رکچھا بندھن کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا ۔اس موقع پر طلباء نے راکھی بنایا اور تھالی سجاوٹ کے پروگرام میں بچوں نے حصہ لیا ۔جس میں دیپا ورما،آکانچھا ،موہینی ،نینااور ممتا پانڈے نے اہم مقام حاصل کیا ۔ساتھ ہی بچوں نے درخت میں راکھی باندھی ۔اور یہ حلف لیا گیا کہ ہم تمام لوگ درخت کی حفاظت کریں گے ۔اس موقع پراسکول کے سکریٹری پنکج کمار ،ڈائیرکٹر خوشبو سنگھ ،پرنسپل کماری ممتا پانڈے کے علاوہ اسکول کے اساتذہ کرام موجود تھے ۔

