TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
خرطوم ،23اگست: سوڈانی عوام شمال کی سمت سے آسمان اور زمین کو ڈھکنے والی پیلے رنگ کی آندھی اور گردو غبار کو دیکھ کرحیران رہ گئے مگران بادلوں کی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی۔ گردو غبار سے حد نگاہ چند میٹررہ گئی تھی۔گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے سڑک کو روشن کرنے کے لیے گاڑیوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق مشہور ماہر موسمیات المنذر احمد الحاج کی پیشین گوئیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے شمال کی طرف سے منگل کے روز تیز ہوائیں چلیں گی اور گردو غبار کا طوفان آئے گا۔ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ تیز ہوائیں ملک کے شمالی علاقوں سے ٹکرا رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کی لہر موٹی گردوغبار سے مل کر آگے بڑھی جس نے ان نیم صحرائی علاقوں کے آسمانوں کو پیلے بادلوں سے ڈھانپ لیا ہے۔دوسری جانب میٹرولوجیکل اتھارٹی کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ملک کے وسط میں ہونے والی تیز ہواؤں اور گردو غبار کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔ذرائع نیبتایا کہ بارشوں نے ماحولیاتی دباؤ کو بڑھایا اور درجہ حرارت کم کردیا۔

