سپریم کورٹ نے یوگی حکومت سے مانگیں انکاؤنٹر کی تفصیلات

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

نئی دہلی،12اگست: سپریم کورٹ میں یوپی میں زور آور لیڈر عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے یوپی حکومت سے 2017 سے اب تک 183 انکاؤنٹرس کی تفصیلات دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے یوپی حکومت سے پوچھا ہے کہ انکاؤنٹر کی نگرانی کا کیا نظام ہے؟ کیا انکاؤنٹر میں این ایچ آر سی اور سپریم کورٹ کے رہنما خطوط پر عمل کیا گیا؟یوپی حکومت سے چار ہفتوں میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے عتیق کی بہن عائشہ نوری کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے یوپی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔دوران سماعت جسٹس نے کہا کہ تشویشناک بات ہے کہ جیل میں واقعات کیوں ہو رہے ہیں، عدالتی حراست میں بھی واقعات ہو رہے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو اس سے لوگوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔ ہم یہاں تحقیقات کے لیے نہیں بیٹھے ہیں لیکن جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی نظام موجود ہے یا نہیں، ایسا کیوں ہو رہا ہے؟