شبنم آرا کی جے ۔ این ۔ یو، دہلی داخلہ امتحان ۔ ۳۲۰۲ میں نمایا ں کامیابی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG      

گوپال گنج (پریس ریلیز) حوصلہ اگر بلند ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے اور حیرت انگیز نتیجہ سامنے آتا ہے ۔ اس کی ایک مثال لوہ زیرا تھانہ مانجھا گڑھ، ضلع گوپال گنج باشندہ نور عالم اور خاتون نساء کی بیٹی شبنم آرا ہے ۔ چھوٹی بستی سے تعلق رکھنے والے اور دہی علاقے کی اسکول سے بنیادی تعلیم حاصل کر جے ۔ این ۔ یو ، دہلی کاداخلہ امتحان 2023 میں کامیابی حاصل کرنا قابل رشک کارنامہ ہے ۔ شبنم آرا نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے ایم ۔ اے میں داخلہ امتحان میں کامیابی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اس نے بتایا ہے کہ مادھو پور مانجھا گڑھ ہائی اسکول سے 2012 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔
اس کے بعد کچھ مسائل سے تعلیمی سفر رک گیا لیکن 2019 میں مذکورہ بالا اسکول سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیابی ملی ۔ بعدہٗ کملا رائے کالج گوپال گنج میں داخلہ لیا اور ابھی گریجویشن فائنل ایر کا نتیجہ آنے سے قبل ہی یہ کامیابی حاصل ہو گئی ۔ شبنم آرا نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کے پیچھے والدین کی دعاؤں کے علاوہ اساتذہ کرام بالخصوص جناب راج دیو کمار صدر شعبہ اردو کملا رائے کالج، گوپال گنج کا نمایاں حصہ ہے ۔ اگر راج دیو سر نے بر وقت ہماری رہنمائی نہیں کی ہوتی تو یہ کامیابی نہیں ملتی اس موقع پر شبنم آرا کے استاد راج دیو کمار نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شبنم آرا محنتی اور مہذب طلبہ ہیں ہماری نیک خواہشات اُن کے ساتھ ہے ۔ کملا رائے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر افسانہ خاتون و کالج کے دیگر اساتذہ کے محمد مرجان علی شعبہ اردو جے پرکاش یو نی ور سٹی چھپرہ نے بھی شبنم آرا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔