TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -25 AUG
پٹنہ شہر کے معروف سماجی کارکن اقلیتی نوجوانوں میں متحرک مثالی نوجوان لیڈر شکیل احمد ہاشمی ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر HAM پارٹی اقلیتی سل کے ریاستی صدر بنائے گئے پارٹی کے سرپرست بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کے حکم کے مطابق قومی صدر ایم ایل سی ڈاکٹر سنتوش کمار نے لیٹر جاری کرتے ہوئے شکیل احمد ہاشمی کو مبارک باد دیا شکیل ہاشمی نے اس نئی ذمہ داری کے لیے پارٹی کے سرپرست جیتن رام مانجھی اور قومی صدر ڈاکٹر سنتوش کمار سمیت سبھی اعلیٰ عہد داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے اور پارٹی کو زمینی سطح سے مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا شکیل ہاشمی نے کہا کہ نئ پارٹی میں جانے کا مقصد لوگوں کے مصائب کو کم کرنا اور موقع ملا تو بہار کو روزگار کے معاملے میں بھارت کی اعلیٰ معیشتوں میں سے ایک بنانا(ہم) کی کوشش ہوگی اس موقع پر اقلیتی سیل کے قومی صدر محمد کمال الدین یوتھ سیل کے قومی صدر محمد کمال جنرل سکریٹری راجیش پانڈے امرندر تری پارٹھی و شکیل ہاشمی کے ساتھ جنتادل یونائٹڈ سے آئیے ہوئے سینکڑوں ہمراہ کارکنان نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کیا۔

