TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19AUG
سہرسہ/19 اگست (سالک کوثرامام) صحافیوں پر مسلسل ہورہے حملے اور تازہ معاملہ ارریہ صحافی قتل کے پیش نظر آج سہرسہ میں صحافیوں نے حکومت کی طرف سے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کے معاوضے کا لے کر ایک مارچ نکالا اور وزیر اعلی کے نام سہرسہ ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ارریہ ضلع کے تحت رانی گنج کے رہنے والے روزنامہ جاگرن کے صحافی ومل کمار کو شرپسندوں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا اس کے بعد سے پورے ریاست میں غم و غصّے کا ماحول ہے ،اج اسی کو لے کر سہرسہ کے صحافیوں نے بھی ایک مارچ نکالا اور ڈی ایم کو وزیر اعلی کے نام ایک میمورنڈم سونپا ہے ،میمونڈم میں کہاگیا ہے کہ آئے روز صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔ رانی گنج ارریا کے صحافی ومل کمار کو قتل کر دیا گیا۔ ماضی میں بھی کئی صحافیوں کو قتل اور حملے کیے جا چکے ہیں۔ برائے مہربانی درج ذیل مطالبات پر غور کرتے ہوئے مناسب اقدام کریں۔1،صحافی ومل کمار کے قاتل کو پھانسی دی جائے۔2،صحافی ومل کمار کے زیر کفالت افراد کو پچیس لاکھ معاوضہ اور سرکاری خرچ پر بچوں کی تعلیم اور بیوی کو سرکاری نوکری دی جائے۔3. اگر کسی صحافی کے ساتھ کسی قسم کا واقعہ پیش آئے تو ان واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔4 صحافیوں کی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس دیا جائے۔حکومتی سطح پرصحافیوں کا ایک کروڑ کا انشورنس کرایا جائے۔

