عراق میں 10 سالہ بچے پر بھیانک تشدد، والد نے زنجیر سے لٹکا دیا

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –06  AUG     

بغداد،6اگست:عراقی حکام نے ایک 10 سالہ بچے کو اس کے نشے کے عادی باپ کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد سے بچا لیا، جس نے اسے کمرے کی چھت سے بندھی زنجیر سے لٹکا رکھا تھا۔عراقی میڈیا نے عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے علاقے کرخ میں لڑکے کو بچانے کے لیے یہ مداخلت گھریلو تشدد کے کیسز کی پیروی کے تناظر میں فیملی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی اپیل پر کی گئی۔عدالتی منظوری حاصل کرنے کے بعد حکام نے لڑکے کو بازیاب کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم منشیات کا عادی ہے اور اس کے گھر سے مختلف نشہ آور اشیاء￿ کے علاوہ ایک کلاشنکوف رائفل اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔