TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG
ہگلی14/اگست (محمد شبیب عالم) آج پورے مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ہگلی ضلع میں بھی کنیا شری دیوس منایا گیا۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے عوامی فلاحی اسکیم کےساتھ بچیوں کے لئے کنیا شری اسکیم اور سبز ساتھی اسکیم جیسے لاتعداد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ آج بروز پیر کنیا شری اسکیم کا پورے دس سال مکمل ہونے کے اعزاز میں مختلف علاقوں میں اسکول کی بچیاں سائیکل پر سوار ہوکر جلوس نکالی ۔ ایک طرف چنسورہ کے ربندرا بھون میں بھی کنیا شری دیوس کے موقعے پر ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جہاں ایم ایل اے تپن داس گپتا ، اسیت مجمدار اور کئی لیڈران شامل تھے ۔ وہیں آج اس موقعے پر رشڑا میں بھی ایک جلوس نکالی گئی جس میں کل گیارہ اسکولوں کی بچیاں حصہ لی۔ ان بچیوں کےساتھ رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین وجے ساگر مشرا بھی جلسہ میں شامل ہوئے اور بچیوں کےساتھ سائکل چلایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان بچیوں کےساتھ رشڑا میونسپلٹی کے تین کیلومیٹر علاقے میں سائیکل ریلی نکالی گئی ۔ چیئرمین نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی شان میں کہا کہ آج ہم ریاست مغربی بنگال کے باشندوں کےلئے فخر کی بات ہے اس طرح کی خدمات دوسرے کسی بھی ریاست میں دیکھنے کو نہیں ملتی ہے۔