TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17AUG
دربھنگہ (فضاامام) 17 اگست-ملک عزیز کی 77 ویں یوم آزادی کی تقریب بلاک حلقہ کے سبھی سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے، غیر سرکاری تعلیمی ادارے اور مدارس میں روایتی طریقے سے دھوم دھام کے ساتھ منعقد کی گئی اور اس میں پرچم کشائی کی خصوصی رسم بھی ادا ہوئی جشن آزادی کی تقریب میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیاگیا،بلاک آنچل سی ایچ سی تھانہ احاطہ میں پرچم کشائی کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا بلاک دفتر احاطہ میں پرمکھ سبیتا کماری،تھانہ احاطہ میں تھانہ صدر سرورعالم،سی ایچ سی احاطہ میں میڈیکل انچارج ڈاکٹر ویملیش پرکاش،اپگریڈیڈ اردو پلس ٹو اسکول علی نگر میں انچارج ہیڈ ماسٹر منصورعالم گوہر، علی نگر پنچایت احاطہ میں مکھیا مونس الرحمن، گرام کچھڑی علی نگر میں سرپنچ لال محمد،دون انٹرنیشنل اسکول علی نگر میں پرنسپل، لمرا اسکول آف لرنگ میں پرنسپل کشور سلطانہ،سماجی فلاحی تنظیم جن کلیانکاری سح سکچھا ویکاس منچ شیام پور میں سکریٹری ایم اے صارم،مدرسہ محمدیہ شیام پور میں صدر مدرس مولانا صغیر عالم،گرول پنچایت دفتر میں مکھیا اطہر حسین، لہٹا تمول سوہت کے مکھیا ستیش چندر جھا اور اس کے علاوہ بھی مختلف پنچایت کے مکھیا،سرپنچ نے اپنے اپنے دفاتر کے احاطہ میں و دیگر اسکول و مدارس اور بینک شاخوں میں بھی متعلقہ ذمہ داروں نے پرچم کشائی کی.

