عمران خان کو اٹک جیل میں بی کلاس دے دی گئی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19AUG       

اسلام آباد،19اگست:سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو اٹک جیل میں ‘بی’ کلاس کی سہولت دے دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے گیارہ اگست کو عمران خان کو اٹک جیل میں ‘بی’ کلاس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس پر عمل کر دیا گیا ہے۔ البتہ اْنہیں فی الحال اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایک عدد ایئر کولر، پنکھا، ایک پلنگ، میز، کرسی، رنگین ٹی وی، اخبارات اور کتابوں کی سہولت میسر ہے۔عمران خان کو ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے جہاں وہ چہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ سیل کے واش روم کو بھی بہتر بنا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو جیل میں پہلے ہی روز جائے نماز، قرآن پاک اور شیونگ کا سامان فراہم کر دیا گیا تھا۔عمران کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی محکمہ? داخلہ پنجاب کو لکھے گئے ایک خط میں عمران خان کو جیل میں ‘بی’ کلاس دینے کی درخواست کی تھی اور مو?قف اختیار کیا تھا کہ پاکستان پرزنز رولزکے رول 243 اور 248کے تحت عمران خان بطور سابق وزیراعظم جیل میں ‘بی’ کلاس کے مستحق ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان اِس وقت اٹک جیل میں قید ہیں۔ اْنہیں اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا دی تھی۔بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں عمران خان کو جیل میں گھر کا کھانا دینے، علاج معالجے کے لیے ذاتی معالج کی سہولت اور اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست کی تھی۔