TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 AUG
اسلام آباد،5اگست: سابق وزیراعظم عمران خان کو آج پولیس نے لاہور سے گرفتار کرکیا ۔ اور انہیں اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے تین سال کی قید سنائی ۔ انہیں کوٹ لکھپت جیل میں کیا جا رہا ہے۔ ان کی گرفتاری کے پیش نظر پنجاب او راسلام آباد میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور تحر یک انصاف پارٹی کے ورکروں کی لسٹ بنائی گئی ہے جور ممکنہ احتجاج میں حصہ لے سکیں۔ سیشن جج ہمایو دلاور نے کہا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الزامات درست ثابت ہورہے ہیں ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا ہے اور اس لئے ان کو تین سال کی قید سنائی جا رہی ہے۔ اور اس کے فوراً بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا گیا ہے۔ عمران خان پرایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عمران خان کے وکیلوں نے ان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے درخواستیں بھی دیں لیکن جج نے ان کے ٹرانفرکے درخواست کو قبول نہیں کیا ۔جج نے ساڑھے بارہ بجے کے قریب فیصلہ سنایا ۔ جج نے کہا کہ جب عدالت کی کارروائی دوسری بار شروع ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل غیر حاضر رہے۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت ہونے کا سیشن جج کا فیصلہ کلعدم قراردیا لیکن اس نے ا س کیس کو دوسرے عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست رد کردی ۔ فیصلہ کے فوراًبعدپولیس کی ایک ٹولی زمان پارک پہنچی اور عمران خان کو ان کے رہائش گاہ سے گرفتار کیاگیا ۔ جج نے کہا کہ ملزم نے الیکشن کمیشن نے جھوٹے تفصیلات جمع کرائے۔ اور یہ جان بوجھ کر کیا گیا ۔ ا سلئے وہ کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ اس لئے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 174کے تحت انہیں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلے کی کافی انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آبادپولیس کو بھیجی گئی ہے۔

