غیر ملکی شراب کے ساتھ دو تاجر گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG      

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) ایل ٹی ایف کی ٹیم نے مقامی تھانہ علاقے کے کورا گاؤں میں دیپک کمار پانڈے کے جھونپڑی نما مکان سے 180 ملی لیٹر ٹیٹرا پیک غیر ملکی شراب برآمد کیا ہے  اسی دوران پولیس نے منوج چوپال کے بائک کی ڈکی سے نیپالی  180 ملی لیٹر غیر ملکی شراب کی چار بوتلیں ضبط کیا ہے جو پنیسلا چوک کے قریب شراب پہنچانے جا رہا تھا۔تھانہ صدر مکیش کمار نے بتایا کہ دونوں شراب  تاجروں کے خلاف ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔