غیر منظم پانی مینوفیکچرز کو ریگولیٹ کے لئے حکومت سے مداخلت کی اپیل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG      

کولکاتا ٢١/ اگست (محمد نعیم) مغربی بنگال پیکجڈ ڈرنکنگ واٹر مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے کولکاتا پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں غیر منظم اور گندی طور تیار شدہ پانی کے لئے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس سے عوام پر اس کے مضر اثرات ہوں گے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن نے بے ضمیر مینوفیکچررز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، اور فوری ایکشن لینے اور حالات کو قابو سے باہر ہونے سے پہلے کنٹرول کرنے کی فوری اپیل کی۔ اس موقع پر متذکرہ بالا تنظیم کے سینئر عہدیدار مسٹر سنجیب ناگ (صدر)، مسٹر جتیندر سورانا (چیئرمین)، مسٹر نوین جیرمکا (سیکرٹری)، مسٹر سوکمل پال (سابق صدر)، مسٹر سدیپ گھوش (نائب صدر)، ڈاکٹر ہریندر سنگھ (قانون اور میڈیا) ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر) اور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خطاب کیا۔