TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 AUG
بہار شریف ( تاثیر نیوز سروس ) محمد امتیاز عالم انصاری میموریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام بہار شریف میں فساد زدہ متاثرین کی مدد کیلئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا, اس پروگرام کے مہمان خصوصی جھارکھنڈ پردیش مومن کانفرنس کے جنرل سگریٹری نیز مگدھ یونیورسٹی شعبہ تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر پرویز اختر, مہمان اعزازی کے طور پر نوشاد اعظم, میونسپل کارپوریشن بہار شریف کے ڈپٹی میئر نمائندہ دانش ملک موجود تھے ۔ اس موقع پر پروفیسر پرویز اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کے ذریعہ لاچار مجبور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا انتہائی نیک کام ہے, اسطرح کے پروگرام کر لوگوں کا دکھ بانٹنا ہی سب سے بہتر اور نیک کام ہے, فساد متاثرین کو ٹرسٹ کے ذریعہ مدد کیا گیا اس کیلئے محمد امتیاز عالم انصاری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے, انہوں نے اگے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ ٹرسٹ اور اگے بڑھکر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بھی بہتر کام کرے, اسکے لئے اگے بڑھ کر تعلیم کی معیار کو اور مضبوط کرنے اور گھر گھر میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کی ضرورت ہے, انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں بھی اگے بڑھ کر کام کرتے رہیں, میرا ماننا ہے کہ اگر کسی بھی ملک میں تعلیم اور صحت شعبہ کو مفت کر دیا جائے تو لوگوں کو اور کسی چیز کی ضرورت نہیں پڑیگی, ملک کی عوام کبھی کسی سے روٹی نہیں مانگتی مگر تعلیم کیلئے اسکول کالج یونیورسٹی ضرور مانگتی ہے, عوام کبھی کسی سے روپیہ پیسہ نہیں مانگتی مگر صحت کیلیے ہسپتال ایمبولینس طبی خدمات کو بہتر سے بہتر کرنے کی مانگ ضرور کرتی ہے، عوامی نمائندہ کو اس جانب توجہ دلا رہے ہیں, پروفیسر پرویز اختر نے بتایا کہ میں ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بھروسہ دلاتا ہوں کہ مجھ سے جتنا ہو سکیگا مالی جسمانی، سماجی اور سیاسی اعتبار سے تعاون کرنے کیلئے مستعد ہوں اور رہونگا, انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا ممبر اوراپنے حلقہ کے رکن اسمبلی سے اپیل کریں اور میری بھی کوشش رہیگی کہ جہاں تک ہو سکے عوامی نمائندوں سے بات چیت کر ٹرسٹ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دلا سکوں, اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین امتیاز اعظم نے کہا کہ بہار شریف کے فساد متاثرین کی مدد کی گئی یہ اپ سبھی کے تعاون سے ہی ممکن ہو پایا ہے, اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے ہیں تو اس میں اپ سبھوں کا بھرپور تعاون رہتا ہے, انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی اپس میں سب بھائی بھائی کا نعرہ بلند کرنا ہی ٹرسٹ کا مقصد ہے اس موقع پر بڑی تعداد میں عام لوگ موجود تھے اخیر میں پروفیسر پرویز اختر نے ممی بابو اور تنویر عالم دانش ملک و سبھی معزز کونسلروں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپ لوگوں کی محبت اور اپسی میل جول اور تعلیم صحت کیلئے فکر دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے, ذاتی طور پر دانش ملک صاحب جن کو نوادہ کی دھرتی بہت مانتی ہے سماجی برائیوں کو دور کرنے کے لئے جو کوششیں کر رہے ہیں اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے, مہمان خصوصی پرویز اختر نے ٹرسٹ کے صدر نوشاد اعظم صاحب کی محنت اور کوشش سے اج امدادی رقم تقسیم کی گئی ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کہ وہ غریبوں کے درد کو بانٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر پروگرام کو کامیاب بنانے میں کونسلر نمائندہ ممی کونسلر، نمائندہ تنویر عالم، کونسلر ڈیپو تنویر خان جمیل خان ارشاد خان سبھی کونسلر نے اہم کردار ادا کیا وہیں پروگرام کو نئی سمت دینے میں ابو قیس انصاری نہال انصاری نے اہم کردار ادا کیا ۔