TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
آیوشمان کھرانہ کی’ڈریم گرل-2‘ سنیماگھروں میں دھوم مچا رہی ہے۔ مضبوط سٹار کاسٹ اور بجٹ کے ساتھ ’غدر-2‘ اور’او ایم جی-2‘ جیسی فلموں کے ساتھ فلم ڈریم گرل کے بنے رہنے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے تھے لیکن شائقین اس فلم کو اچھا رسپانس دے رہے ہیں۔ فلم نے چھٹے دن بھی باکس آفس پر اچھی کمائی کی ہے۔ اس کے مجموعی اعداد و شمار بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔
سنی دیول کی’غدر-2‘ اور اکشے کمار کی’او ایم جی-2‘ سے ٹکر کے باوجود آیوشمان کھرانہ کی فلم کو شائقین کی جانب سے اچھا ردعمل ملا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ فلم پیر اور منگل کو بالترتیب 5.42 کروڑ اور 5.87 کروڑ روپے کما کر مستحکم رہی۔ اب فلم کی ریلیز کے چھٹے دن کے ابتدائی اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق رکشا بندھن کے دن ’ڈریم گرل-2‘ کے کلیکشن میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
سیکنلک کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ڈریم گرل 2 نے ریلیز کے چھٹے دن 7.75 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم کی 6 دنوں میں کل کمائی 59.75 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
ڈریم گرل 2 کی چھ دن کی کمائی
پہلادن – روپے 10.69 کروڑ، دوسرادن – روپے 14.2 کروڑ، تیسرادن – روپے 16 کروڑ، چوتھا دن – 5.42 کروڑ روپے، پانچواں دن – روپے 5.87 کروڑ،چھٹواں دن – روپے 7.75 کروڑ، مجموعی کلیکشن – روپے 59.75 کروڑ۔
دریں اثنا، فلم پورے ہفتے میں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس لیے اس کی کمائی دوسرے ہفتے کے آخر میں مزید بڑھے گی۔ یہ فلم میں آیوشمان اور اننیا پانڈے کی اداکاری والی 2019 کی فلم ‘ڈریم گرل’ کا سیکوئل ہے۔

