فیفا ویمنز ورلڈکپ: دوسرے سیمی فائنل میں میزبان آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ پہنچی فائنل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG       

سڈنی ،16اگست:فیفا ویمنز ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے میزبان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلش ویمن ٹیم ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔ سڈنی میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ہوم ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔فائنل میں انگلینڈ ویمنز کا مقابلہ اسپین ویمنز ٹیم سے 20 اگست کو ہوگا جبکہ 19 اگست کو تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا ویمنز اور سوئیڈن ویمنز ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔