TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -25 AUG
نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کے حصے میں آیا۔ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن نے ایوارڈز کے اعلان کے بعد اظہار تشکر کیا۔ عالیہ اور کریتی دونوں کی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے کیپشن دیا ،’ سنجے سر.. پوری ٹیم.. میری فیملی.. میری ٹیم اور میرے شائقین.. یہ نیشنل ایوارڈ آپ کا ہے.. کیونکہ آپ کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے… واقعی شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ جب تک میں کر سکوں گی میں آپ کیلئے تفریح فراہم کرتی رہوں گی۔ گنگو (جسے عالیہ بھٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)۔
اس موقع پر عالیہ نے ایوارڈ حاصل کرنے پر کریتی کی تعریف کی۔ کریتی کو اپنی فلم’ میمی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ عالیہ نے کہا ، ‘ میں نے آپ کو اس دن میسج کیا تھا جس دن میں نے ’میمی‘ کو دیکھا تھا۔ یہ ایک بہت ہی ایماندار اور طاقتور پرفارمنس تھی.. میں فلم دیکھ کر بہت روئی۔ آپ حیرت انگیز ہیں اور ایوارڈ کے مستحق ہیں.. چمکتی رہیں۔
کریتی سینن نے پوسٹ کیا۔کریتی نے لکھا ،’ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میں نے ممی کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ جیتا ہے۔ جوری کا شکریہ جنہوں نے میری کارکردگی کو مجھے اس باوقار ایوارڈ سے نوازنے کے لائق سمجھا۔ ڈینو، مجھ پر بھروسہ کرنے، میرے ساتھ کھڑا رہنے اور مجھے یہ فلم دینے کے لئے میں تمہیں کیسے شکریہ ادا کروں ؟ لکشمن سر ، آپ نے ہمیشہ مجھے کہا کہ آپ کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ ملے گا ، سر ملا اور آپ کے بغیر میں یہ کام نہیں کر پاتی۔ ماں ، نوپور ، پاپا ، آپ۔ میری لائف لائن ہیں۔ ہمیشہ میرے چیئر لیڈر رہنے کے لیے آپ کا شکریہ۔کریتی نے عالیہ بھٹ کی بھی تعریف کی۔ کریتی نے کہا،عالیہ آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ، آپ اس ایوارڈ کی مستحق ہیں۔ میں نے ہمیشہ آپ کے کام کو پسند کیا ہے۔ میں آپ کے ساتھ اس لمحے کو شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔

