TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 AUG
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) گزشتہ کل ارریہ کے قلب میں واقع نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں ماڈرن چیلنجر ٹرافی فٹبال میچ کا فائنل کھیلا گیا، اس سنسنی خیز فائنل مقابلہ میں “آدیواسی فٹبال کلب مدنپور نے ماڈرن اسپورٹس کلب کو تین دو سے شکست دے کر”ماڈرن چیلنجر ٹرافی” پر”آدیواسی فٹبال کلب” مدنپور نے اپنا قبضہ جما لیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی شری آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر شری ستیندر ناتھ شرن، سکریٹری شری اشتیاق عالم ضلع پارشد اور دیگر مہمانان عظام کے ہاتھوں اس فائنل میچ کی فاتح ٹیم”آدیواسی فٹبال کلب مدنپور” کو وینر ٹرافی کے ساتھ ساتھ 15/ہزار جبکہ شکستہ خوردہ”ماڈرن اسپورٹس کلب کی ٹیم کو وینر ٹرافی سمیت 11/ہزار روپئے بطور انعامات دیئے گئے اور اسی طرح مین آف دی ٹورنامنٹ، بیسٹ گول کیپر، اور بہت زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انفرادی انعامات دیئے گئے جبکہ اسی تقریب انعامات میں تمام اردو اور ہندی اخبارات کے پتر کار بھی اعزازات سے نوازے گئے جبکہ میچ کے شروعاتی دور میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے جونیئر کھلاڑیوں نے اپنے سینئر ذکی اختر انصاری کی رہنمائی اور عزیزم رسد صبا کی امارت میں تمام مہمانانِ گرامی کو قلم اور گلابوں کے پھول دے کر ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا اور اس موقع پر ذکی اختر انصاری نے کہا کہ یہ ننھے بچے ماڈرن اسپورٹس کلب کے جونیئر کھلاڑی ہیں اور سب سے بڑی بات ہے کہ ان تمام جونیئرس کے پاس اپنی اپنی فٹبال کٹس ہیں اور ان کے اندر بھی ایک جنون ہیں ا ر ان کے ارادے بڑے نیک ہیں، ان کا ارادہ ہے کہ آگے چل کر ہم اپنے ملک اوراپنی ریاست کی نمائندگی کریں گے، ہم ان کے اس نیک ارادے کو سلام کرتے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سے قبل نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم ارریہ میں ماڈرن اسپورٹ کلب کے زیر اہتمام “ماڈرن چیلنجر ٹرافی فٹبال میچ کا فائنل ماڈرن اسپورٹس کلب اور آدیواسی فٹبال کلب مدنپور کے مابین کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں نے اپنے تال میل کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف میں آدیواسی فٹبال کلب مدنپور نے ایک گول کرکے اپنی برتری بنا تو لی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ماڈرن اسپورٹس کلب کے کھلاڑیوں نے بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک گول داغ دیا اور پہلے ہاف کا کھیل ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں ماڈرن اسپورٹس کلب نے ایک گول کرکے ایک گول کی سبقت بنالی اور ان کا منشاء تھا کہ اسی اسکور کو اختتام تک لے جاییں، مگر آدیواسی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین تال میل اور عمدہ پاس کھیلتے ہوئے لگاتار دوگول کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اسکور تین تین دو ہوگیا، حالانکہ آخری لمحات میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے سپورٹرز کی حوصلہ افزائی کےدرمیان بہت کوششیں کیں، مگر گول کرنے میں ناکام رہے اور جب کھیل کے اختتام پر بلبل مرانڈی ریفری کی وسل بجی “آدیواسی فٹبال کلب مدنپور” کے کھلاڑیوں نے راحت کی سانس لی اور اس طرح تین دو کے اسکور پر ماڈرن چیلنجر ٹرافی کا یہ فائنل میچ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ سابق وزیر مرحوم عظیم الدین کے صاحبزادے اور ضلع پریشد کے صدر آفتاب عظیم مہمان خصوصی کی حیثیت سے جبکہ پروفیسر محمد اعلیٰ مختور مجیب، ڈاکٹر آصف رشید، ڈاکٹر آصف اقبال ڈائریکٹر ارریہ پبلک اسکول اور پروفیسر زاہد حسین سمیت شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد شروع سے آخر تک موجود رہے اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ ۔ اس فٹبال میچ میں ریفری کے فرائض کو بلبل مرانڈی نے جبکہ لائنس مین کی کی ذمہداریاں کو عبد الغفار اور صدر عالم نے بحسن وخوبی اور غیرجانبداری سے انجام دیا۔ تقسیم انعامات سے قبل مہمان خصوصی سمیت دیگر مہمانوں نے “ماڈرن اسپورٹس کلب” ارریہ کی فٹبال کے تئیں بیداری کو قابلِ تعریف ااور لائق تحسین پہل اور عمل بتایا اور اس کے لئے ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر شری ستیندر ناتھ سنگھ، سکریٹری محمد اشتیاق عالم سمیت تمام کارکنوں کی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا اور انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ علاقے سے فٹبال کا کھیل ناپید اور ختم ہورہاہے جبکہ پوری دنیا کا سب سے بیسٹ گیم اگر کوئی ہے تو وہ فٹبال ہے اور پوری دنیا میں اب بھی جتنا فٹبال میچ دیکھا جاتاہے، وہ فٹبال ہی ہے، گرچہ آج کے نوجوان میری اس بات سے اتفاق نہیں رکھیں گے، کیوں کہ انہیں گلی ڈنڈا ( کرکٹ) سے بڑھیا کھیل کوئی اور نہیں لگتا ہے جبکہ اس کھیل میں ہے کہ لگ گئی تو تیر نہیں تو تکا اور فٹبال تو اسٹیمینا کا کھیل ہے اور اس میں صحیح پتہ لگ پاتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ وثیق الرحمن، چاند اعظمی ذکی اختر انصاری، اشتیاق عالم، عابد حسین انصاری حضرات نے نے میچ کی کمنٹری کرکے میچ کو اور پرلطف بنادیا۔ اس موقع پر شہر کے ممتاز لوگوں میں پروفیسر ترلوک چند جھا، ایڈوکیٹ محمد طحہ، فضل الرحمن، رضی احمد، پروفیسر ایم اے مجیب، شاہنواز منا کے علاوہ کلب کے سیکرٹری اشتیاق عالم، صدر ستیندر ناتھ شرن، ہلچل علی، سنجیو یادیو، محمد ریحان، عبد الغنی، جسیم الدین، محمد ساجد عالم، امت کمار امن، لالو پتر کار وغیرہ موجود تھے، ماڈرن اسپورٹس چیلنجر ٹرافی فٹبال ٹورنامنٹ کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کرانے میں صدر ستیندر ناتھ سنگھ اور سکریٹری محمد اشتیاق عالم سمیت گوپال جھا، معتصم زبیری، ذکی اختر انصاری، تنزیل عرف ذون النون، شکیل انصاری، شاداب شمیم، وقار احمد، رمیز ناصر اور ذکی الہدیٰ ودیگر کارکنان نے رات دن ایک کیا، جس کی شایقین فٹبال نے جم کر تعریفیں کیں۔ آخر میں ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ کے صدر اور سکریٹری نے مشترکہ طور پر اپنے تمام معاونین اور شائقین فٹبال کے لئے ممنونیت اور مشکوریت کا اظہار کیا۔

