محمد رضوان کے بلے سے چوکے چھکوں کی بارش، 11 گیند پر 46 رن بناڈالے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –03  AUG     

اوٹاوہ؍لندن،3اگست : گلوبل ٹی ٹوینٹی کینیڈا لیگ کا 19 واں میچ یکم جولائی کو برامپٹن میں کھیلا گیا۔ اس دلچسپ میچ میں مونٹریال ٹائیگرز کا مقابلہ وینکوور نائٹس سے ہوا۔ یہاں وینکوور کی ٹیم پاکستانی اسٹار بلے باز محمد رضوان کی شانداری بلے بازی کی بدولت نو وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب رہی۔برامپٹن میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مونٹریال ٹائیگرز کی ٹیم 18.3 اوورز میں محض 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں وینکوور کی جانب سے رضوان اور فخر زمان ہدف کے تعاقب کے لئے میدان میں اترے۔ زمان (04) میدان میں کوئی خاص کرشمہ نہیں دکھا سکے، تاہم رضوان نے شاندار بلے بازی کی۔31 سالہ وکٹ کیپر سلامی بلے باز رضوان نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 54 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران 125.92 کے اسٹرائیک ریٹ سے ناٹ آؤٹ 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران ان کے بلے سے 10 چوکے اور ایک شاندار چھکا نکلا۔ میچ کے دوران رضوان نے صرف چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر مجموعی طور پر 46 رنز بنائے۔رضوان کی شاندار بلے بازی بدولت وینکوور کی ٹیم نے مونٹریال ٹائیگرز کی جانب سے دیا گیا 100 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا،اس میں رضوان نے ٹیم کے لئے ناٹ آوٹ 68 رنز بنائے۔ وہیں زمان چھ گیندوں پر چار رنز اور کاربن باش نے 29 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رنز بنائے۔